محترمہ غزالہ نسیم کا نارویجن شہری کونسل کی جانب سے اعزاز

محترمہ غزالہ نسیم کا نارویجن شہری کونسل کی جانب سے اعزاز

ghzalaپاکستانی نثراد سماجی کارکن غزالہ نسیم صاحبہ کو ناروے کی شہری کونسل کی جانب سے ںکی بے لوث سماجی کارکردگی کا اعزاز دیا گیا۔غزالہ نسیم جن کا آبائی شہر پشاور ہے پچھلے تیس برسوں سے ناروے میں مقیم ہیں انہوں نے یہں اپنی تعلیم شادی کے بعد مکمل کی اور نارویجن اسکول میں تدریسی فرائض سر انجام دیے۔اس کے ساتھ ساتھ غزالہ نسیم سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔غزالہ پچھلے چار برسوں سے اوسلو میں انٹر کلچرل وومن آرگنائیزیشن کی سربراہ ہیں۔تنظیم کا بنیادی مقصد نارویجن معاشرے میں مل جل کر رہنا ،اور نارویجن معاشرے میں تارکین وطن گروپ کی خواتین کے مسائل حل کرنا ہیں۔
شہری کونسل کے پروگرام میں اوسلو کے ستر اہم حکومتی اداروں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے نے غزالہ نسیم کی خدمات کو سراہا کہ انہوں نے ادارے کو چھ ایسے پاکستانی گھرانے فراہم کیے جنہوں ے ضرورتمند بچوں کی دیکھ بھال کا ذمہ لیا۔جبکہ اس سے پہلے ذیادہ تر نارویجن خاندان ہی یہ ذمہ داری لیتے تھے۔مگر غزالہ نسیم صاحبہ کی بے لوث کوششوں نے ایسا ممکن کر دکھایا۔غزالہ نسیم نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں مزید پاکستانی بھی آگے بڑہیں گے۔ایک گفتگو میں انہوں نے بتایا ضرورت مند بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تین طرح کے گھرانے ہیں ۔
ایک وہ جہاں بچوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے جب تک انہیں مستقل دیکھ بھال کے خاندان میسر نہ ہو جائیں۔
دوسرے وہ جہاں بچے ہفتہ وار ملنے یا وقت گزارنے جاسکتے ہیں۔
جبکہ تیسرے نمبر پر وہ خاندان ہیں جو بچے کی مستقل ذمہ داری لے سکتے ہیں۔ٰہ خاندان ادارے کے معیار پر پورے اترتے ہیں اور ادارے کے تربیتی کورس کر چکے ہوتے ہیں۔
ڑدو فلک ڈاٹ کام بھی غزالہ نسیم صاحبہ کو انکی فلاحی خدمات پر مباکباد پیش کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں