متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کیلئے شاندار اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کیلئے شاندار اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کے لیے بھی ’اونٹ میراتھن ریس‘ کا اعلان کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ اعلان حمدان بن محمد ہیریٹیج سنٹر کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال اونٹ میراتھن ریس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تارکین وطن بھی حصہ لے سکیں گے اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو یہ ریس دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 13غیرملکی اونٹ ریس میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ان غیرملکیوں کا تعلق چین، جاپان، برطانیہ، رومانیہ، فن لینڈ، امریکہ، جرمنی اور آرمینیا سے ہے۔ یہ اونٹ میراتھن ریس آئندہ سال قومی دن کے موقع پر ہو گی۔ ہیریٹیج سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ حمدان بن دملوک کا کہنا تھا کہ ”یہ میراتھن ریس نہ صرف غیرملکی شرکاءکے لیے ہو گی بلکہ ملک میں مقیم تمام لوگ اسے دیکھنے آ سکیں گے، حتیٰ کہ جو لوگ وزٹ ویزے پر آئے ہوں گے وہ بھی یہ ریس دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ اس ریس میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں تربیت بھی دی جائے گی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں