ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،41مسافر ہلاک

ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،41مسافر ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 41 مسافر ہلاک اور37 زندہ بچ گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ماسکو سے روس کے شہر’مرمینسک‘جارہا تھاکہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 41مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 37 افراد کو زندہ بچالیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ،طیارے میں 78 مسافر سوارتھے جن میں سے 11مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں