مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کر گئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کر گئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا ہے کہ میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں چل بسے جس کی تصدیق بل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لئے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا، ہماری انسانی ہمدردی میں میرے والد کا بڑا کردار تھا، بچپن سے ہی میری والدہ اور والد نے مثال بن کر ہمیں سکھایا کہ انسانیت کیلئے انہوں نے اپنا وقت اور وسائل کس طرح استعمال کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ویلیم ہینری گیٹس تھا تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے، بل گیٹس کے اہل خانہ کے مطابق سینئر بل گیٹس کو الزائمر کا عارضہ لاحق تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کے والد نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔ آفیشل بائیو گرافی کے مطابق سینئر بل گیٹس پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران تین سال امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں