لا علاج اور چھوت کی بیماری سے مقابلے کیلیے نوے نارویجن والنٹئیر

نارویجن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی اپیل پر ناروے سے نوے افراد ایبولا جیسے موذی مرض سے مقابلے کے لیے مغربی افریقہ جانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ان افراد کی اکثریت کا تعلق ہیلتھ ورکروں کی ٹیم سے ہے ۔انہیں وبائی امراض کے علاقوں میں کام کرنے اک اتجربہ بھی ہے۔نارویجن اخبار آفتن پوستن لکھتا ہے کہ نارویجن حکومت نے اس بیماری کے لیے مختص کیے گئے بجٹ میں مزید ایک لاکھ اسی ملین کرائون کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ ناروے کی جانب سے ایک فیلڈ ا سپتال اور مریضوں کے لیے خیمے بھی مہیاء کئے جائیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں