لائم کمپنی کیس میں چودہ افراد دھمکیوں تشدد اور غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث

لائم کمپنی کیس میں چودہ افراد دھمکیوں تشدد اور غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث
لائم کمپنی کیس میں تیرہ افراد کمپنی کی چین میں مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ جس میں تشدد اور دھمکیاں شامل ہیں۔ جبکہ ایک شخص سے جبری کام بھی لیا جاتا رہا ہے۔یہ خبر خبر رساں ایجنسی این آر کے نے لگائی ہے۔
کئی لوگوں کو ان جرائم میں ایک مافیہ کے طور میں ملوث پایا گیا ہے۔کسی جرم کو مافیا اس وقت قرار دیا جاتا ہے جب کوئی جرم منظم ہو کر تنظیمی شکل میں کیا جاتا ہے۔چودہ میں سے بارہ مجرموں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ہے جبکہ چھ افراد ملازمت کے اصولوں کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
متاثرہ افراد نے ناروے آنے کے لیے بھاری رقوم ادا کی تھیں ۔ان افراد سے لیبر قوانین کے خلاف چودہ چودہ گھنٹے کام لیا جاتا تھا۔جبکہ اجرات کا ذیادہ حصہ مالک وصول کرتا تھا۔پولیس کے مطابق کمپنی نے اکیس ملین کراؤن تک کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
گذشتہ موسم خزاں میں رالنگن کاؤنٹی اوسلو ،شی،سینڈفیور،بیرم اور آسکر میں موجود کمپنی کی شاخوں پر چھاپے مارے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں