فیس بک گروپ، ویلکم ریفیوجی کی بہترین کارکردگی

آرٹسٹ مونا Mona Bentzen بینٹزن نے ناروے میں آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے فیس بک پر ویلکم ریفیوجیز کے نام سے ایک گروپ شروع کیا جو کہ چند ہفتوں میں ہی اسی ہزار ممبروں پر مشتمل ہو گیا۔مونا نے نارویجن اخبار داگ بلادے کو بتایاکہ اس نے اوسلو سینٹر کے علاقے تھوئین میں سو سے ذیادہ بیمار پناہ گزینوں کی طویل قطار دیکھی جو کہ وہاں سڑک کے کنارے کئی دن سوتے رہے تھے۔
انہیں نہ تو نہانے کا پانی میسرتھا اور نہ ہی مناسب کھانا ۔انہیں خشک ڈبل روٹی کے اوپرکھانا ملتا تھا۔
مونا نے ان پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی ٹھان لی۔شروع میں اسے کچھ دوستوں کی مدد ملی۔ان سب نے اپنے اپنے کچن میں کھانا بنا کر پناہ گزینوں کو تقسیم کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ اس نے پریس سے رابطہ کیا ۔جہاں کنود Knud Kleppe کلیپے نے اس کے بارے میں پڑہا۔اس نے بھی اس کا ساتھ دینے کا ارادہ کیا اور فیس بک پر ایک گروپ ریفیوجیز ویلکم ٹو ناروے Refugese welcome to Norway تشکیل دیا۔چند ہفتوں میں گروپ ممبرز کی تعداد اسی ہزار تک پہنچ گئی۔مشہو نارویجن خانساما جان نے بھی گروپ جوائن کیا اور تھوئین ریسٹورنٹ پہ پناہ گزینوں کے لیے کھانا تیار کرنا شروع کر دیا۔اس کے ساتھ ساتھ پورے ناروے کے طول و عرض سے لوگوں نے انہیں کپڑے اور کھلونے بھیجنے شروع کر دیے۔کئی لوگوں نے ان کے لیے پروگرام بھی کیے۔
اب یہ صرف ہمارا نہیں بلکہ قومی پراجیکٹ بن گیا ہے۔لوگوں کا مدادی جذبہ قابل تعریف ہے۔کچھ لوگوں نے اپنی فلاحی خدمات پیش کر دی ہیں۔یہ باتیں مونا نے نارویجن اخبار سے ایک گفتگو میں کہیں۔
NTB/UFN

Back to Conversion Tool

اپنا تبصرہ لکھیں