فیس بک پہ خطرناک وائرس کی آمد

یہ خطرناک وائرس آپکی ذاتی معلومات چرا سکتا ہے۔اس وائرس کی اطلاع ایک نیٹ اخبار نے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ میل آپکے نیٹ دوستوں کی جانب سے موصول ہوتی ہے۔اس کی وجہ سے فیس بک صارفین کو اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
اس خطرناک میل میں ایک مسکراتا ہوا چہرہ ایک لنک کے ساتھ ملے گا جو آپ ہر گز نہ کھولیں۔
یہ لنک صارف کے کروم کے ساتھ ایک پروگرام انسٹال کر دیتا ہے جو آپکی پروفائل میں سے آپکی شناخت چرا لیتا ہے۔یہ معلومات آئی ٹی کونسلٹینٹ J248rund Heimholt نے نیٹ اخبار سے گفتگو کے دوران دی۔
نارویجن اخبار وی جی نے ایک ستائیس سالہ شخص سے گفتگو کی جو کہ اس وائرس سے متاثر ہوا تھا۔اس شخص نے بتایا کہ اس نے جیسے ہی اس لنک پر کلک کیا اسکی جانب سے اسکے چالیس دوستوں کو وہ میل بھیج دی گئی۔اس میل میں یہ درخواست کی جاتی ہے کہ آپ اپنے گوگل کروم کے ساتھ ایک پروگرام انسٹال کریں۔اس لنک کو ضرور ہٹا دیںیا ڈیلیٹ کر دیں۔
کمپیوٹر ہیلپ کے ہائم ہولٹ نے ایک پیغام میں کہا کہ ،یہ لنک آپکی ای میل اور فون نمبر چرا لیتا ہے جو کہ ایک خطرناک بات ہے اس لیے اس سے بچ کر رہیں اور کسی بھی ایسی میل کو نہ کھولیں اور نہ ہی اس پر کلک کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں