غریب لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر بون میرو نکال کر لڑکیوں کو معذور بنانے کا مکروہ دھندہ، یہ بون میرو کیا ہے اور جسم میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ انتہائی اہم معلومات جانئے

غریب لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر بون میرو نکال کر لڑکیوں کو معذور بنانے کا مکروہ دھندہ، یہ بون میرو کیا ہے اور جسم میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ انتہائی اہم معلومات جانئے

حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا تو پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان جہیز کا لالچ دے کر جعلی فارم پردستخط کراتے اور میڈیکل کرانے کا جھانسہ دے کر آپریشن کر کے بون میرو نکال لیتے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بون میرو کیا ہے اور انسانی جسم میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ اس کے نکال لینے سے انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسانی جسم کن خصوصیات سے محروم ہو جاتا ہے؟ قارئین کیلئے یہ تمام تفصیلات یہاں پیش کی جا رہی ہیں جنہیں جان کر آپ یقینا یہ مکروہ دھندہ کرنے والے افراد کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کریں گے۔
بون میرو ہڈیوں کے اندر ایک نرم اور مسام دار ٹیشو ہے جو خون بنانے والے سیل بناتے ہیں۔ بون میرو کی موجودگی سے وائٹ بلڈ سیل انفیکشن سے لڑ سکتے ہیں، ریڈ بلڈ سیل جسم سے آکسیجن حاصل کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور پلیٹ لیٹس جسم سے خون کے اخراج کو روکتے ہیں۔
عام طور پر 18 سے 44 سال کی عمر کے دوران کے لوگوں کا بون میرو لیا جا سکتا ہے اور ڈونر کو بے ہوش کر کے کولہے کی ہڈی سے مائع بون میرو ایک سوئی کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ سے بلڈ کینسر کا علاج ممکن ہے۔ بون میرو کی بیماری جیسا کہ اے پلاسٹک انیمیا میں یہ مددگار ہو سکتا ہے، تھیلیسیمیا، مدفاعتی سسٹم یا بیمار سیل کی بیماری میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔

بون میرو ڈونر کو کمر اور کولہے میں درد، تھکن اور بے خوابی، سر چکرانا اور متلی جیسی شکایات ہو سجتی ہیں، ریسرچ کے مطابق بون میرو دینے والے افراد ایک سال میں مکمل صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں