عمران خان سے شادی کی خبر یں منظر عام پر آنے کے بعد بشریٰ مانیکا کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ،مانیکا خاندان کی اہم شخصیت نے بڑا اعلان کردیا

عمران خان سے شادی کی خبر یں منظر عام پر آنے کے بعد بشریٰ مانیکا کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ،مانیکا خاندان کی اہم شخصیت نے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا بھی میدان میں آگئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ خاور مانیکا سے طلاق کے بعد بشریٰ وٹو اب مانیکا خاندان کی بہو نہیں ہیں ،اب عمران خان یا کسی اور سے نکاح بشریٰ بی بی کا ذاتی معاملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ کو مانیکا خاندان سے منسوب کرنا ،سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ،مانیکا خاندان بیرون ملک بھی اپنی سیاسی شناخت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ عمران خان سے شادی کے بعد بشریٰ مانیکا پر خبر لیک کرانے کا بھی الزام لگا تھا ،مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان شادی کی خبر لیک ہونے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس دوران تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عمران خان کو بتا یا کہ یہ خبر یا تو عمران خا ن کے قریبی دوستو ں نے لیک کی یا پھر بشریٰ مانیکا نے اپنے ذرائع سے یہ خبر لیک کرائی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں