عمارت کی تعمیر کے دوران ایران میں برسوں پرانی لاش برآمد، یہ تاریخ کے کس معروف ترین بادشاہ کی ہے؟ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

عمارت کی تعمیر کے دوران ایران میں برسوں پرانی لاش برآمد، یہ تاریخ کے کس معروف ترین بادشاہ کی ہے؟ ایسا انکشاف کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں کھدائی کے دوران ایک ایسے شخص کی حنوط شدہ لاش برآمد ہو گئی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لاش ممکنہ طور پر ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی ہے جو تہران میں شاہی قبرستان کے قریب ایک جگہ سے دریافت ہوئی ہے، جہاں مزدور تعمیراتی کام کے لیے کھدائی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی ایران میں پہلوی سلطنت کے بانی تھے اور 1930ء کی دہائی میں انہوں نے ایران کو جدت پسندی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کے بعد بادشاہت ان کے بیٹے محمد رضا شاہ کے پاس آئی جنہیں 1979ء کے انقلابِ ایران میں معزول کر دیا گیا اور وہ خاندان کے ہمراہ فرار ہو کر قاہرہ چلے گئے اور وہیں 1980ء میں کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے۔ انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے سینکڑوں لوگوں کو سزائے موت دینے کا حکم دیا اور ان کے پیروکاروں نے شاہی قبرستان کو کدالوں سے اکھاڑ پھینکا تھا۔ غالب امکان ہے کہ یہ لاش اسی وقت مقبرے سے نکال کر اس جگہ دفن کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں