عالمی خلائی سٹیشن سے مکہ مکرمہ کیسا نظر آتا ہے؟ متحدہ عرب امارات کے مسلمان خلا باز نے تصویر شیئر کردی

عالمی خلائی سٹیشن سے مکہ مکرمہ کیسا نظر آتا ہے؟ متحدہ عرب امارات کے مسلمان خلا باز نے تصویر شیئر کردی

متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز نے عالمی خلائی سٹیشن سے مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مکہ مکرمہ کی تصویر شیئر کی ہے جس کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز ہزاع المنصوری نے خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ اس مکہ کی ایک سیٹلائٹ تصویر جہاں مسلمانوں کے دل بستے ہیں ، یہ وہ جگہ ہے جہاں وہ اللہ کے حضور دعائیں کرتے ہیں ۔‘

’’ خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ شہر کی تصویرجس کے درمیان سفید رنگ میں مسجد حرام نظر آرہی ہے‘‘ ٹوئٹر@astro_hazzaa

خیال رہے کہ ہزاع المنصوری ایک فائٹر پائلٹ ہیں جو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر جانے والے پہلے مسلمان ہیں۔ وہ 25 ستمبر کو قزاقستان کے بیکا نور کوسموڈرم سے خلا میں گئے تھے، ان کے ساتھ امریکہ کی خلا باز جیسیکا میئر اور روس کے خلاباز کمانڈر اولیگ سکرییوچکا بھی روانہ ہوئے تھے۔

ہزاع المنصوری کی جانب سے ٹوئٹر پر خلا سے لی گئی دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں لیکن ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی مسجد حرام کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اورہزاروں کی تعداد میں لوگ اسے ری ٹویٹ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں