صرف چھ سو گاڑیوں کی وجہ سے رش

نارویجن آٹو موبائل فیڈریشن اس بات کو ثابت کرے گی کہ وہ کیسے نارویجن سڑکوں پر سے رش کم کرنے کا تجربہ کریں گے۔اس مقصد کے لیے صرف چھ سو گاڑیوں کو گھروں پر روکنا پڑے گا۔تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ نہائیت آسان طریقے سے رش کے اوقات میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کو کم کیا جائے گا۔یہ بات آٹو موبائل کے سی او نے کہی۔سوموار کے روز سے ناروے کی سڑکوں پر تنظیم نے تین ہفتے کے لیے ایک کمپین لانچ کی جسکا نام مستقبل کی جنگ تھا۔یہ کمپین ناروے کی سب سے ذیادہ مصروف شاہراہ پرچلائی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں