شمالی یورپ کا بلند ترین ائیرپورٹ بند ہونے کا امکان 

ایک اطلاع کے مطابق شمالی یورپ کا بلند ترین ائیرپورٹValdres میں ماہ جولائی میں بند ہونے کا امکان ہے۔ اگر ائیر پورٹ کے حکام اور مقامی محکمہء کے درمیان اگلے چند ہفتوں میں کوئی معاہدہ نہ طے پا سکنے کی صورت میں ایوینور کے مطابق یہ ائیرپورٹ بند کر دیا جائے گا۔
حکومت کے منصوبے کے مطابق اس ائیر پورٹ کو جولائی سن دو ہزار انیس تک جاری رکھنا تھا۔لیکن مقامی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ نہیں طے پایا جا سکا کہ ائیر پورٹ کے بل کون ادا کرے گا لہٰذا ایوینور نے ائیرپورٹ کو یکم جولائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ائیرپورٹ سن انیس سو ستاسی میں شہزادہ ہارالڈکے افتتاح کے بعد کھولا گیا تھا۔اس ائیرپورٹ پر ہر روز دو فلائیٹیں پرواز کرتی ہیں جبکہ یہ سطح سمندر سے آٹھ سو بیاسی میٹر بلند واقع ہے اس طرح یہ یورپ کا سب سے بلند ائیرپورٹ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں