شاپنگ سینٹر کی عمارت سے جہاز ٹکرا کر تباہ

آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے ایک شاپنگ سینٹر کی چھت سے ایک پرائیویٹ ہوائی جہاز منگل کی صبح ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں سوار پانچ افراد بھی ہلاک ہو گئے۔جبکہ شاپنگ سینٹر اس وقت بند تھا۔یہ پچھلے تیس سالوں میں ہونے والا اپنی نوعیت کا بد ترین حادثہ ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق حادثہ کے وقت انہوں نے ایک فضائی دھماکے کی آواز سنی تھی۔اس کے بعد فضاء میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ٹی وی پر جلتے ہوئے جہاز کی فلم دکھائی گئی تھی۔جبکہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ حادثہ جہاز کی موٹر میں کسی خرابی کی وجہ سے ہوا۔شاپنگ سینٹرکی عمارت کا بھی بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں