شامی جنگ میں شریک نارویجن عورتوں کو سزا دینے کی تجویز

سابقہ نارویجن وزیر خارجہ یاگے لینڈ نے مقامی اخبار میرا وطن سے دوران گفتگو کہا کہ وہ نارویجن عورتیں جو شام کی جنگ میں حصہ لے رہی ہیں ناروے کی سیکورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔اس لیے ہمیں انہیں ناروے واپس لا کر یہاں کے قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات پہلے ہی کہ چکا ہوں کہ جو عورتیں آئی ایس میں شامل ہو کر شامی جنگ میں حصہ لیتی ہیں اور ان کے پاس مختلف ممالک کی نیشنلٹی ہے وہ ان ممالک کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔بے شک وہ دہشت گرد تنظیم کی ممبر شپ ختم کر دیتی ہیں۔
ہمارا معاشرہ اس وقت تک محفوظ ہے جب تک یہ عورتیں جیل میں ہیں وہاں ہم نہیں معاشرتی زندگی گزارنے کی ٹریننگ دے سکتے ہیں۔جبکہ یسی عورتوں کو بغیر سزا کے چھوڑنا خطرے سے خالی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی عورتیں شام میں جا کر جنگ لڑنا چاہتی ہیں۔جبکہ جنگ میں حصہ لینے والی عورتوں کو سزا دینے سے یسی عورتوں کے حوصلے پست ہوں گے
UFN/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں