شامی بچوں کو پڑہائی سکھانے کے لیے جدید موبائیل ایپلیکیشن بنانے کا مقابلہ

ناروے نے شامی پناہ گزین بچوں کو پڑہنا سکھانے کے لیے ایک نیا موبائل ایپلیکیشن ایجاد کیا ہے۔جس کی مدد سے پناہ گزین بچے مو بائل کی مدد سے پڑہناسیکھ سکتے ہیں۔نارویجن وزیر خارجہ بورگے برینڈے B248rge Brende نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہر شامی بچہ اسکول جائے اور لکھنا پڑہنا سیکھے ۔اس وقت مئی ملین بچے کیمپوں میں موجود ہیں لیکن سب کو اسکول فراہم کرنا ممکن نہیں۔
اس سسلے میں برینڈے نے یہ تجویز دی ہے کہ شامی بچوں کے لیے عربی زبان میں ایک ایسا ڈیجیٹل کھیلبنانے کا مقابلہ بینالاقوامی طور پر ترتیب دیا جائے جس کی مدد سے وہ لکھنا پڑہنا سیکھ سکیں۔یہ موبائل ایپلیکیشن کا مقابلہ موسم سرماء سے پہلے تک کرایا جائے گا۔اس کا مقصد یہ ہو گا کہ جو بچے جہاں ہیں وہاں پ رہی ایک تسلسل کے ساتھ لکھنا پڑہنا سیکھ سکیں۔
بیشتر شامی پناہ گزینوں کے پاس موبائل ہے اور اکثر والدین پڑہے لکھے ہیں۔وزارت خارجہ کے کمطابق یہ والدین ان بچوں کو موبائل کے ذریعے لکھنا پڑہنا سکھا سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں