شادی کے موقع پر دلہن نے بہرے دولہا کے لئے سب کے سامنے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر شخص دنگ رہ گیا

شادی کے موقع پر دلہن نے بہرے دولہا کے لئے سب کے سامنے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر شخص دنگ رہ گیا

 آسٹریلیا میں ایک خاتون کی بہرے شخص کے ساتھ شادی ہوئی اور شادی کی تقریب میں سب کے سامنے اس نے اپنے دولہا کے لیے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر شخص دنگ رہ گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلین شہر سڈنی میں 41سالہ الزبتھ شوسمتھ نامی اس خاتون کی 38سالہ سکاٹ سے شادی ہو رہی تھی، جو بہرا تھا اور صرف اشاروں کی زبان میں بات کر سکتاتھا۔ اس کی دلہن الزبتھ نے تقریب میں سب مہمانوں کے سامنے کھڑے ہو کر سکاٹ کے لیے انتہائی مہارت کے ساتھ اشاروں میں ایک خوبصورت رومانوی گیت گایا۔
الزبتھ کی سکاٹ کے ساتھ اس پرخلوص محبت پر سب ششدر رہ گئے کہ اس نے سکاٹ کی خاطر اس کی زبان بھی سیکھ لی تھی۔ بعدزاں الزبتھ کا کہنا تھا کہ ”مجھے سکاٹ سے ملے چند ماہ ہی ہوئے تھے اور ابھی مجھے اشاروں کی زبان پوری طرح نہیں آتی تھی چنانچہ میں خوفزدہ تھی کہ اگر کوئی اشارہ غلط ہو گیا تو کیا ہو گا، کیونکہ مہمانوں میں سکاٹ کے کئی دوست بھی بیٹھے تھے جو بہرے تھے اور یہ زبان سمجھتے تھے۔تاہم میں خوش ہوں کہ میری یہ کوشش کامیاب رہی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں