”سٹوڈنٹس کے ایڈمشن کے وقت یہ ٹیسٹ بھی لیا جائے“ قائمہ کمیٹی کی سفارش نے بڑے بڑوں کو سوچ میں ڈال دیا

”سٹوڈنٹس کے ایڈمشن کے وقت یہ ٹیسٹ بھی لیا جائے“ قائمہ کمیٹی کی سفارش نے بڑے بڑوں کو سوچ میں ڈال دیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات نے سفارش کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے اسٹوڈنٹس کے ایڈمشن کے وقت اسٹوڈنٹس کا منشیات کا ٹیسٹ

لیا جائے، انیٹی ناکورٹکس حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت منشیات کے 7ہزار سے زائد کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، منشیات سے متعلق ملک بھر میں صرف 2عدالتیں ہیں، اے این ایف کے ملک بھر میں 33تھانے ہیں،وزارت انسداد منشیات نے حکومت سے مالی سال 2020-21کیلئے 11.085ملین روپے مانگ لئے۔

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسداد منشیات کاا جلا س چیئرمین صلاح الدین ایوبی کی صدارت میں وزارت کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی ، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی اجلاس میں کمیٹی ارکان کی طرف سے اجلاس میں قومی زبان کو اہمیت دینے کی سفارش کرتے ہوئے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگز کا اردو ترجمہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا کمیٹی ارکان نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے کمیٹی اجلاس کی کاروائی کے اردو متن کا مطالبہ کیا تھا آج تک عمل نہ ہوسکا جس پر وفاقی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ نے کہاکہ ابھی آدھا گھنٹہ قبل ہی بطور سیکرٹری چارج لیا ہے۔ اجلاس میں چاغی میں برآمد ہونے والی منشیات کے بارے میں غور کیا گیا ۔رکن کمیٹی عندلیب عباس کیا کوئی میکنزم موجود ہے کہ پتہ چل سکے کہ کیمیکلز کا کوٹہ کس کس کو کتنا مل رہا ہے۔

اے این ایف افسر بریگیڈئیر صغیر نے کہاکہ اگر آپ فگرز کی بات کررہی ہیں تو وہ ہمارے پاس موجود ہیں ہم جنہیں ایفی ڈرین یا دیگر ڈر گز کا کوٹہ دیتے ہیں تو اس کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ انہوں نے کوئی دوا بنائی تو کتنی بنائی ہم نے طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اے ڈی خواجہ عالمی سطح پر کیمیکلز کے حوالے سے پاکستان کا ایک کوٹہ ہے کچھ عالمی سطح کے مانیٹرز ہیں اور کچھ قومی سطح کے ہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دالبدین عائشہ زہری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ منشیات پکڑی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور انکا عملہ پہلے تو ریسو نہیں کر رہا تھا میں نے چاغی کے علاقے سے منشیات پکڑی مگر تو مجھے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کمپلینٹ بنا دیا گیاتھانہ میں پہنچی تو ڈرگ کو گاڑی سے اتار رہی تھیڈپٹی کمشنر کا حکم ہے اپ یہاں یہ نہیں اتار سکتی اسی دوران میں ڈپٹی کمیشنر کو کال کی انکا فون بند تھاکمشنر کو کال کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ڈرگ اٹھائیں گے پھر میں نے پریس کانفرنس کے اور کہا کہ واقعہ ہوااس بار میں نے بندے بھی پکڑ کر دئیے ہیں۔

کسی عام شخص کو شکایت کنندہبنایا جاتا مجھے گھر جا کر سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ڈپٹی کمشنر نے مجھے ہی شکایت کنندہ بنا دیاسوشل میڈیا پر شور برپا ہونے کے بعد ڈرگ اٹھائی گی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی چاغی فتح خان خاجک نے بتایا کہ افغانستان کے پہاڑوں میں ریڈکیا گیا صرف تین سپاہیوں کے ہمراہ: پہلی بات یہ ہے کہ تین سپاہیوں کے ہمراہ ریٹ نہیں ہوتا۔رولز کے مطابق پریس کانفرنس ڈی سی یا کمشنر کر سکتا ہے ،قائمہ کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری اور ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خاجک کے درمیان تنازعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے رکن کمیٹی شاہدہ اختر علی خان کی سربراہی میںسب کمیٹی قائم کر دی جس میں محسن داوڑ ، عبدالیب عباسی اور اقبال آفریدی شامل ہو گے ۔اجلا س میں ارکان کمیٹی نے بتایا کہ کراچی میں تعلیمی اداروں کے سامنے شراب خانے کھول دئیے گے ہیں ج سکی وجہ سے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔

چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کا منشیات کا ٹیسٹ لیا جائے جس کا خرچہ اسٹوڈنٹس کے والدین سے لیا جائے اس کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آدھا گھنٹہ اخلاقیات کا لیکچر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں