سنبھل کے چلنا ،شہریوں کو نصیحت اور پیشن گوئیاں

ناروے کے مشرقی اور شمالی علاقہ میں مقامی سرکاری ادارے نے شہریوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں سڑکوں پر صبح سویرے احتیاط سے چلنے اور گاڑی چلانے کی نصیحت کی گئی ہے۔اس لیے کہ ناروے کے ان علاقوں میںآجکل خزاں کا موسم پورے جوبن پر ہے۔دن کو سورج کی کرنیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں مگر شام ڈھلتے ہی رات کو خنکی بڑھ جانے کی وجہ سے سڑکوں پر کہرا جم جاتا ہے اور اس کی وجہ سے سڑکیں اور راستے پھسلنے ہو جاتے ہیں۔اس وجہ سے محکمہء ٹریفک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اکتوبر کے آخری اتوار کو ونٹر ٹائر بدلنے کے بجائے ابھی ہی بدل لیں تو بہتر ہو گا۔
جبکہ محکمہء موسمایت کی پیشن گوئیوں کے مطابق جنوبی اور مشرقی ناروے میں ٹمپریچر دس ڈگڑی سنٹی گریڈتک جائے گا اور موسم خوشگوار رہے گا لیکن ٹھنڈ ذیادہ ہو جائے گی۔ماہر موسمیات ہیلینے Marit Helene Jensen کا کہنا ہے کہ گرم دن رات کو پھسلن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔جس کی وجہ سے صبح سویرے ان سڑکوں کا استعمال خطرناک ہو جاتا ہے۔جبکہ مغربی ناروے میں موسم پورا ہفتہ خوشگواررہے گا۔صرف منگل کے روز بادل اور بارش تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے۔
وسطی ناروے مورے رومسدال اور ٹرونڈھے لاگ میں موسم خوشگواررہے گا جبکہ منگل کے وز کچھ بارش متوقع ہے۔جبکہ شمالی علاقوں اور تھرومس میں اگلے پورے ہفتے میں بارش ہو گی۔ہمارے تین شمالی صوبوں میں پندرہ اکتوبر سے یکم مئی تک موسم سرماء کے پہیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں