سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہدہ نہیں ہوا:کیتھولک انتظامیہ

سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہدہ نہیں ہوا:کیتھولک انتظامیہ 

مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی اعلامیہ میں کیا گیا کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا،جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دیدیا گیا،وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا،جس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔دورے کے دوران سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں