سعودی عرب میں دو پہاڑ وں کے درمیان دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر،غیر ملکی سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب میں دو پہاڑ وں کے درمیان دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر،غیر ملکی سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والا سعودی عرب کا ’العلی‘ میوزیم دنیا کا سب سے بڑا اوپن عجائب گھرہے جہاں موجود دلکش نقش و نگار سے مزین مقبروں کو ثقافتی ورثے کی حیثیت حاصل ہے ۔یہ عجائب گھر دو پہاڑوں کے درمیان قائم کیا گیاہے ، آئندہ 3 سے 5 برس میں یہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر کے لیے آسکتے ہیں۔

سعودی نیوز ویب سائٹ العربیہ کے مطابق ’العلی‘ دنیا کا سب سے بڑا اوپن عجائب گھر ہے جو ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ظہور اسلام سے قبل آباد اس وادی کے باسی پہاڑوں کو تراش کر مقبرے اور گھر بناتے تھے اور پھر ان کی سجاوٹ کے لیے نقش و نگار اور قدیم ترین زبان میں خطاطی کرتے تھے۔

مدینہ منورہ سے 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مدائن صالح نامی پہلی صدی کے ان آثارِ قدیمہ میں 131 پتھروں اور چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے گھر موجود ہیں۔اس شہرِ خموشاں کو دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہاں کی آبادی اس وقت چار پانچ لاکھ کے قریب ہوگی۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس مقام کو سعودی عرب کا عالمی ورثہ قرار دیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اوپن میوزیم بھی ہے۔

سعودی کاﺅنسل کے ایک عہدیدار کے مطابق اسے بطور رائل کمیشن تیار کیا جارہا ہے جس میں عرب کی تاریخ اور ثقافت واضح ہو گی۔العلی رائل کمیشن کے جنرل ڈائریکٹر عمر مدنی کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 برس میں یہ سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاح سیر کے لیے آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں