سعودی عرب میں دلہن نے شادی سے پہلے ایسی شرط رکھی دی کہ حکومت بھی خوش ہوجائے

سعودی عرب میں دلہن نے شادی سے پہلے ایسی شرط رکھی دی کہ حکومت بھی خوش ہوجائے

 دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد اور لوگوں کو ٹیسٹنگ پر رضا مند کرنے کیلئے طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک دلہن نے اپنی شادی سے پہلے ایسی شرط رکھ دی کہ حکومت بھی خوش ہوجائے۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرقی ریجن میں وداد نامی دلہن کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں تاہم نکاح سے پہلے اس نے یہ شرط رکھ دی کہ دولہا کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے۔ دلہن نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ اس کا منگیتر بہت زیادہ سوشل ہے اور دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کا کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ دلہن کی شرط پر دولہا کو چارو ناچار اپنا کورونا ٹیسٹ کرانا پڑا۔

دلہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس نے مملکت سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس کی ایک سہیلی کو بھی کورونا ہوا تھا اور وہ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے صرف 24 گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئی تھی اس لیے وہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں