سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

سری دیوی کی موت ہارٹ اٹیک سے نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دبئی میں بھارتی قونصل کے سپردکردی گئی ہے جس کے مطابق سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی اور یہ موت حادثاتی تھی ۔ ابھی تک ایسا کچھ واضح نہیں کیا گیا کہ جسد خاکی ورثا کے حوالے کب کیا جائے گا ۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹب میں جاگریں تاہم تحقیقات کے دوران اداکارہ کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرک سامنے نہیں آیاتاہم گلف نیوز کے مطابق اداکارہ کی موت حادثاتی طورپر باتھ ٹب میں گرنے کی وجہ سے ہوئی ۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے یہ بھی بتایاکہ خون کے نمونوں میں الکوحل کی موجودگی کے بھی شواہد ملے ۔
یادرہے کہ اس سے قبل کہاجارہاتھاکہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ سے متعلق دبئی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں