سرخ رنگ کی کاریں پرندے بیٹ کرنے کے لیے پسند کرتے ہیں

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کچھ کاروں کا رنگ پرندوں کو اپنی جانب ذیادہ مائل کرتا ہے۔یہ تحقیق برطانیہ میں بیورن بریڈال Bjorn-Aage Bredal نے ملک کے پانچ مختلف شہروں میں کی ہے۔اس تحقیق میں ایک ہزراکاریں شامل کی گئی تھیں۔بیورن کا کہنا ہے کہ اب لوگ نئی کار خریدنے سے پہلے اس کے رنگ کے بارے میں ضرور سوچیں گے ۔ اس لیے کہ پرندے جس رنگ کی کاروں کی جانب ذیادہ مائل ہوتے ہیں ان پر ہی بیٹ کرتے ہیں ۔اس مقصد کے لیے پرندے سرخ رنگ کی کاروں پر بیٹ کرنا ذیادہ پسند کرتے ہیں ۔ا سلے ہو سکتا ہے کہ آپ کی اگلی کار کا رنگ سبز ہو۔
جبکہ کالی اور نیلی کاروں کو بھی پرندے گیارہ اور چودہ فیصد کے تناسب سے اپنے ذاتی کام کے استعمال میں لاتے ہیں ۔جبکہ سلیٹی اور سبز رنگ کی کاروں کو پرندے بطور ٹائلٹ استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔کار کئیر کنگ بیورن کے مطابق صرف ایک ہزار کاروں کی تحقیق سے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی تاہم مختلف ممالک میں پرندوں کی ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں۔ہاں اگر آپ کو کار کے رنگ کے انتخاب کا مرحلہ درپیش ہے تو پھر سبز سلیٹی اور سلور رنگ کی کار کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں