ساس برگ میں بلڈنگ آگ سے مکمل خاکستر

صوبہ اوسفولڈ کے شہر ساس برگ میں ایک سرکاری عمارت جمعہ کی صبح آگ لگنے سے مکمل طور پرتباہ ہو گئی۔آگ بجھانے کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے بچا لیا لیکن آگ تا حال سلگ رہی ہے۔ایک منزلہ بلڈنگ میںآگ لگنے کی اطلاع پولیس ہیڈ آفس میں جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے ملی تھی۔آگ بجھانے والے آپریشن آفیسر نے کہا کہ آگ نے جلد ہی اس عمارت کے فرش کو کالی مرچ کے پائوڈر میں تبدیل کر دیا۔تاہم ہمیں یقین ہے کہ آگ لگنے کے دوران کوئی شخص اس عمارت میں موجود نہیں تھا۔ابھی تک آگ بھڑکنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔وجہ معلوم کرنے کے لیے تکنیکی عملہ دن کو تجزیہ کرے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں