”زینب کے قاتل کو پولیس پولیس کے کسی اہلکار نہیں پکڑا بلکہ یہ اس ایک شخص نے عمران علی کو تین بار پولیس کو پکڑوایا اور پھر ۔۔۔“ سینئر صحافی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

”زینب کے قاتل کو پولیس پولیس کے کسی اہلکار نہیں پکڑا بلکہ یہ اس ایک شخص نے عمران علی کو تین بار پولیس کو پکڑوایا اور پھر ۔۔۔“ سینئر صحافی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیاہے کہ زینب کے قاتل عمرا ن علی کو کسی پولیس اہلکار نے گرفتار نہیں کیا بلکہ ایک عمران انصر نامی شخص ہے جس نے تین بارپہنچان کر اسے پولیس کے حوالے کیا ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہناتھاکہ پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف نے زینب کے والد کا مائیک اس لیے بند کیا تھا کیونکہ وہ بتانا چاہتے تھے کہ اس قاتل کو پولیس نہیں پکڑا بلکہ ایک شخص نے اسے تین مرتبہ پہنچایا اور پولیس کے حوالے کیا ،اس کا نا م عمران انصر ہے ،اس نے پولیس کی منت و سماجت کی کہ اس شخص کو پکڑیں اور جب اسے پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تو اس نے پولیس سٹیشن میں ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے اسے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ کہیں یہ ہمارے پیٹے ہی نہ پڑ جائے ۔مبشر لقمان کا کہناتھاکہ اس کے پانچ دن بعد عمران انصر ایک مرتبہ پھر پولیس کے پاس گیا اور اسے گرفتار کر کے ٹیسٹ کرنے کی سفارش کی جس کے بعد اس کا ڈی این اے کرنے کیلئے سیمپل لیا گیا جب زینب کے قاتل نے اپنا حلیہ تبدیل کیا تو اسے پھر عمران انصر نے دیکھ لیا اور ایک مرتبہ پھر پولیس کے پاس جا کر تمام تفصیلات بتائیں جس کے بعد اسے قابو کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں