رواں سال 64 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب نے ملک بدر کیے لیکن پاکستانیوں کو نکالنے میں دوسرا نمبر کس ملک کا ہے؟

1

دنیا کے مختلف ممالک میں مدت سے زیادہ قیام، غیرقانونی داخلے کے باعث سال 2012ءسے30جون2017ءتک 5لاکھ 44ہزار105پاکستانیوں کو نکالا گیاجبکہ 2015ءمیں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو دنیا بھر سے ملک بدر کیا گیا۔ سب سے زیادہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کو ملک بدر کیا، سعودی عرب نے اس سال64ہزار 6سو89پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ۔

بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ سالانہ اربوں ڈالر بیرون ملک سے کما کر ملک بھیجتے ہیں مگر کئی پاکستانی غیر قانونی طریقے اختیار کرکے بیرون ملک جاتے ہیں ، اکثر بیرون ملک پاکستانی ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی بیرون ملک مقیم ہوجاتے ہیںجبکہ بعض غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جا کر قیام کر لیتے ہیں۔ دنیا بھر کے ممالک غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں اور انہیں ملک بدر بھی کر لیتے ہیں۔ لاکھوں پاکستانی شہری بیرونی ممالک سے انہیں جرائم کی وجہ سے نکال دئیے جاتے ہیں۔ سال2017ءکے دوران سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب سے ملک بدر کئے گئے جن کی تعداد 64ہزار689تھی جبکہ اسکے بعد 52ہزار58پاکستانی متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کئے گئے۔ متحدہ عرب امارات نے اس سال5115،2016میں9987، سال2015ءمیں 8690، سال2014میں8434پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ، اسی طرح2013ءمیں9597جبکہ سال2012ءمیں 10ہزار235پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کیا گیا۔ رواں سال کے دوران2ہزار815پاکستانی ترکی اور1490پاکستانی شہری ملائیشیا سے ملک بدر کئے گئے

اپنا تبصرہ لکھیں