رمضان شریف میں ان کاموں سے پرہیز کریں۔۔۔

انتخاب صائقہ سروت بابر
جو لوگ ماہ صیام کی رحمتوں سے اپنا دامن بھرنا چاہتے ہیں وہ ان رویوں اورعادا ت کو ترک کرنے یا کم سے کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ رحمتیں حاصل کریں ۔ذرا غورکریں کہیں یہ عادات آپ میں بھی تو موجود نہیں ہیں!!!!
١۔میں دن کو بھی نہیں سوتا اورساری رات عبادت کرتا ہوں۔
ایسا کرنے سے آپ اپنے دن کو رات میں اوررات کو دن میں تبدیل کر رہے ہیں۔جو کہ روزے کا مقصد نہیں ہے لیکن رمضان میںاعتدال کے ساتھ عبادت ضروری ہے۔
٢۔دن کے وقت سستی اورکاہلی سے پرہیز کریں۔
٣۔اپنا وقت فضول گیمز کھیلنے میں ضائع نہ کریں۔بلکہ اللہ کی خوشنودی اس کی عبادت کے ذریعے سے حاصل کریں۔
٤۔رمضان میں افطار پارٹیوں کا اہتمام نہ کریں۔اس لیے کہ رمضان کا مقصد لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہونا نہیں ہے۔
٥۔اپنی بیگم سے ماہ رمضان کا ذیادہ وقت کچن میں گزارنے پراصرار نہ کریں۔بلکہ ہلکی پھلکی اورزود ہضم غذا کھائیں۔اسے بھی اس ماہ میں دعا کرنے اور رحمت حاصل کرنے کا موقع دیں۔
٦۔رمضان کا آخری عشرہ عید کی تیاری کے بجائے اللہ کی عبادت میں گزاریں۔وہ دن جو کہ ہزارراتوں سے افضل ہے وہ اسی عشرے میں ہے۔اس موقع کو ضائع نہ کریں
٧۔پوری رات نہ جاگیں۔آپ کے جسم کا آپ پر حق ہے اس لیے جب اسے آرام کی ضرورت ہو تو اسے آرام کرنے دیں۔
٨۔تراویح کے بعد ذیادہ میل جول نہ کریں۔
آخر میں ماہ رمضان اور سب کی خدمت میں سلام

اپنا تبصرہ لکھیں