دہشت گردی کے الزام میں گرفتار انجینئیر رہا

اوسلومیں دہشت گردی کے الزم میں گرفتار انجینیئر کوپولیس نے رہا کر دیا ۔تا ہم ابھی تک پولیس اسکی نقل و حمل پر نگرانی جاری رکھے گی۔سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ رہائی کے باوجود ابھی تک دوبارہ گرفتاری کا خطرہ موجود ہے۔اڑتالیس سالہ انجینئیر کو گیارہ مئی کو اس کی جاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتار کیے جانے والے شخص کے نیٹ ورک پر کمپنی نے اعتراض کیا ہے اور اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔اس شخص پر ایسی معلومات پھیلانے کا الزم ہے جس سے دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
یہ شخص عراقی شیعہ ہے اور سن انیس سواٹھانوے میں ملازمت پہ رکھا گیا۔یہ شخص سن دو ہزار میں دوبارہ واپس عراق چلا گیا تھا ۔اور سن دوہزار چھ میں ناروے واپس آیا۔اس کے بعد وہ عراقی کانگریس سے منسلک ہو گیا۔اور امریکی محکمہ آئی سی ایس سے بھی پیسے لیتا رہا۔اس کی وکیل صفائی نے کہا کہ اب وہ شخص اپنی رہائی پر بہت خوش ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں