‹دو سو کے قریب افراد کا بودو ئے شہر سے انخلاء

دو سو کے قریب افراد کا بودو ئے شہر سے انخلاء
جمعرات کی صبح پونے چھ بجے تک پولیس کے ایک اخباری بیان کے مطابق بودو شہر کے مشرقی حصے میں پھیلنے والے دھوئیں کے بگولوں پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔جس کی وجہ سے شہر سے دو سو کے لگ بھگ شہریوں کا انخلاء عمل میں لایاگیا تھا۔فائیربریگیڈ کے آپریشن لیڈر میڈز برن ہوفت Mads Bernhoft نے نارویجن خبر رساں ایجنسی این ٹی بی کو بتایا کہ ابھی تک شہر کے مشرقی حصے میں پھیلنے والی آگ اور دھوئیں پر فائر بریگیڈ کا عملہ قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں برکا تھونے Brækkatunet
اور برکا ہاگن Brækkahaugenشامل ہیں۔ان علاقوں کی آبادی دو سو افراد کے لگ بھگ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں