دو افراد لٹیروں کے نرغے سے بھاگ کردوکان میں پناہ گزین۔۔۔

اوسلو میں بریسکے بی میں دو افراد نے اورانین برگ چرچ Uranienborg church کے پاس دو افراد کو لوٹنے
کی کوشش کی۔نقاب پوش ڈاکوؤں کے پاس بندوقیں بھی تھیں جو کہ انہوں نے چلائیں۔یہ واقعہ جمعہ کے شام پیش آیا۔دونوں متاثرہ اشخاص نے بھاگ کر ایک قریبی اسٹور میں پناہ لے لی۔ پولیس آپریشن لیڈر جوکلنگ کے مطابق اہوں نیاس واردات لا نوٹس شام ساڑھے چھ بجے لیا۔عینی شاہدوں کے مطابق ڈاکو سربیا یا سربیا سے ملتی جلتی زبان میں بات کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد ابھی تک ٹھیک سے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرا پائے۔ان میں سے ایک فردکو انہوں نے زخمی بھی کیا ہے اور انہیں پستول یا بندوق نماء چیز سے دھمکیاں دی ہیں۔انہیں ذیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔متاثرہ افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں