دوران پرواز ائیرہوسٹس نے اپنی ساتھی کو چپیڑ دے ماری، لیکن اس کی غلطی کیا تھی؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

دوران پرواز ائیرہوسٹس نے اپنی ساتھی کو چپیڑ دے ماری، لیکن اس کی غلطی کیا تھی؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

 کسی بھی شعبے میں کام کرنے والے جونیئرز کو اپنے سینئرز کی سخت سست باتوں کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن ائیرانڈیا کی ایک سینئر ائیرہوسٹس نے تو بدمزاجی کی حد ہی کردی۔ا س محترمہ نے اپنی جونیئر ایئر ہوسٹس کو دوران پرواز تھپڑ دے مارا، جس کی وجہ یہ تھی کہ بیچاری جونیئر ائیرہوسٹس نے ایک سبزی خور مسافر کو ایسا کھانا دے دیا تھا جو بنیادی طور پر سبزی خوروں کیلئے نہیں تھا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ائیرانڈیا کی پرواز AI121 میں پیش آیا جو نئی دلی سے جرمن شہر فرینکفرٹ جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر ائیرہوسٹس نے بزنس کلاس کے سبری خور مسافر کو غلطی سے دوسرا کھانا دے دیا تھا۔ جب کیبن سپروائزر سینئیر ائیرہوسٹس بزنس کلاس میں گئی تو مسافر نے اس غلطی کی نشاندہی کی۔ کیبن سپروائزر نے جونیئر ائیرہوسٹس کوطلب کرلیا اور اگرچہ اس نے اپنی غلطی پر مسافر سے معذرت طلب کی لیکن کیبن سپروائزر شاید کچھ زیادہ ہی کارکردگی دکھانے کی کوشش میں تھی۔ اس نے انتہائی بیہودگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر ائیرہوسٹس کے منہ پر تھپڑ جڑدیا۔ اس بدمعاشی پر جونیئر ائیرہوسٹس نے کوئی جواب نہیں دیا البتہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو شکایت ضرور کردی۔ ائیرلائن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ 17 مارچ کے روز پیش آیا اور فلائٹ سروس ڈیپارٹمنٹ اس کی تحقیق کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں