دنیا کے سب سے انوکھے اور رنگ برنگے مسافر جہاز

دنیا کے سب سے انوکھے اور رنگ برنگے مسافر جہاز

ہوائی جہازوں کا رنگ ہمیشہ سفید ہی ہوتا ہے اور ایئرپورٹ پر کھڑے مختلف ایئرلائنز کے طیارے لگ بھگ ایک جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایئرلائنز اپنے ایک آدھ طیارے کو ایسا رنگین بناتی ہیں کہ وہ دیگر طیاروں سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔ مثال کے طور پر ایروسپیس کمپنی ’ایمبریئر‘ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک طیارے کی ناک پینٹ کے ذریعے شارک مچھلی کے منہ جیسی بنا دی تھی۔ اسی کمپنی نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک طیارے کوئی چیتے جیسا پینٹ کر دیا تھا۔

ایئرفرانس نے حال ہی میں اپنے ایک طیارے کو معروف مشروب پیپسی کولا کے رنگ میں رنگ دیا تھا۔ ویسٹرن پیسیفک ایئرلائنز کے پاس بھی اس وقت ایک طیارہ ایسا ہے جس پر مختلف کارٹون کرداروں کی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی کمپنیوں کے پاس بھی ایک آدھ طیارہ ایسا ہے جسے انہوں نے رنگ برنگا بنا رکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کا یہ اقدام اپنی تشہیر کے لیے ہوتا ہے، یا پھر اپنے کسی پارٹنر ادارے کی مصنوعات کی تشہیر کے لیے۔ بعض کمپنیاں محض مسافروں کی دلچسپی اور اپنے طیارے کو دوسروں سے مختلف بنانے کے لیے بھی یہ کام کرتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں