دنیا کی پہلی میتھنول ایندھن سے چلنے والی فیری کا افتتاح

جہاز ران کمپنی اسٹینا لائن نے ماحول دوست ایندھن میتھنول Methanolسے چلنے والی پہلی فیری اسٹینا جرمینیکا the Stena Germanica کاافتتاح کیا ہے۔یہ فیری کیل سے گوتھن برگ کے روٹ پر چلے گی۔اسٹینا لائن دنیا کی پہلی جہاز ران کمپنی ہے جو کہ ایسی فیری چلا رہی ہے جس کا مرکزی ایندھن میتھنول ہے ۔اس کی افتتاح ی تقریب ستائیس مارچ کو کیل میںجبکہ تیس مارچ کو گوتھن برگ میں منعقد کی گئی۔

ہم میتھنول کو بطور ایندھن استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ ایک مفید بحری ایندھن ثابت ہو گا۔ہم شپنگ سیکٹر میں تبدیلی کو ترقی دینا چاہتے ہیں جو کہ اسٹیناجرمینیکا کی جانب سے ہو گی۔یہ تبدیلی انڈسٹریل تبدیلی سے مختلف ہو گی۔ یہ بات اسٹینا لائن کے سی او کارل Carl-Johan Hagman, جوھان ہاگ مین نے اپنی تقریر میں کہی۔میتھنول ایک سستا ایدھن ہے جو کہ فضاء میں سلفر کے نقصان دہ ازاء نناوے فیصد تک کم خرج کرتا ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میرین تیل بھی استعمال کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں اسٹینا لائن کے سی او کے علاوہ سویڈن اور ڈنمارک کے بحری ٹریفک سے متعلقہ بیوروکریٹس نے بھی تقاریر کیں۔ان میں سویڈش بحری ٹریفک کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈائیریکٹر Ann-Catrine Zetterdahl, این کیتھرینا اور Dr. Lisa Emelia Svensson اور سویڈن کے ایمبیسیڈر برابرائے بحری سمندری اور تازہ پانی ا ور فنش انجن مینو گیکچرر کے نمائندے شامل تھے۔
UFN/NTB



اپنا تبصرہ لکھیں