دنیا کی انوکھی ترین کہانی، آدمی نے دشمن کو قتل کرنے کے لئے کرائے کے قاتل کی خدمات لیں، جس نے آگے ایک اور بندے کو یہ کام سونپ دیا، اس نے ایک اور بندے کو اور پھر۔۔۔

دنیا کی انوکھی ترین کہانی، آدمی نے دشمن کو قتل کرنے کے لئے کرائے کے قاتل کی خدمات لیں، جس نے آگے ایک اور بندے کو یہ کام سونپ دیا، اس نے ایک اور بندے کو اور پھر۔۔۔

چین میں ایک شخص کے ناکام قتل کی ایک ایسی حیران کن کہانی سامنے آئی ہے کہ سن کر حیرت گم ہو جائے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے علاقے گوانگ ژی میں تان ژوہوئی نامی ایک کاروباری شخص نے اپنے حریف کو قتل کروانے کے لیے ایک کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کیں۔ اس نے قاتل کو 2لاکھ82ہزار ڈالر (تقریباً 4کروڑ 41لاکھ روپے)دیئے۔ اس قاتل نے خود قتل کرنے کی بجائے رقم سے اپنا حصہ الگ کیا اور آگے ایک قاتل کو یہ کام سونپ دیا۔

اس دوسرے کرائے کے قاتل نے بھی رقم سے اپنا حصہ نکالا اور سپاری آگے ایک اور شخص کو دے دی۔ یوں یہ سلسلہ چلتا گیا اور بات 5ویں کرائے کے قاتل تک جا پہنچی۔ اس نے جس شخص کو قتل کرنا تھا، اسے قتل کرنے کی بجائے اس کے ساتھ مل کر قتل کا ڈرامہ رچا دیا۔ اس نے ٹارگٹ کے ساتھ ایک کیفے میں ملاقات کی اور اسے بتایا کہ اس کی سپاری دی گئی ہے مگر وہ اسے قتل نہیں کرنا چاہتا۔ اس پانچویں کرائے کے قاتل نے اس شخص کو اعتماد میں لیا، اس کے ہاتھ پاﺅں باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس کی تصویر بنائی اور اس کے قتل کے ثبوت کے طور پر چوتھے قاتل کو بھیج دی۔

یہ تصویر کرائے کے قاتلوں سے ہوتی ہوئی سپاری دینے والے شخص تان ژوہوئی تک پہنچ گئی او روہ مطمئن ہو گیا مگر جسے قتل کرنا تھا، وہ اپنے قتل کا ڈرامہ کرنے کے چند دن بعد پولیس کے پاس چلا گیا اور پولیس نے تان ژو ہوئی سمیت تمام 6افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے تان ژو5سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا ہے۔ ژی نامی پہلے کرائے کے قاتل کو ساڑھے تین سال قید، ینگ کانگ شینگ نامی دوسرے اور گوانگ شینگ نامی تیسرے کرائے کے قاتلوں کو فی کس تین سال تین ماہ، مو نامی چوتھے کرائے کے قاتل کو تین سال اور لنگ نامی پانچویں کرائے کے قاتل کو 2سال 7ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں