دنیا کا وہ واحدملک جو پورے امریکہ کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی فوجی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ٹرمپ کی رو رو کر ہچکی بندھ جائے گی

sdg

امریکی فوج کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اگر میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ امریکہ کے میزائل ڈیفنس سسٹم میں اس حملے کو روکنے کی صرف 50 فیصد صلاحیت ہے۔
گرین بیرٹ کے سابق کمانڈر مائیکل والٹز نے وارننگ دی ہے کہ امریکی ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہے جس کی وجہ سے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملے کا خطرہ ہر وقت موجود رہے گا۔ الاسکا اور کیلیفورنیا میںنصب میزائل ڈیفنس سسٹم خلامیں ہی کسی میزائل کو مار گرائے گا اس بات کے صرف 50 فیصد امکانات ہیں۔” جب ان میزائل ڈیفنس سسٹمز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا تجربہ کیا گیا تو اس نے 50 فیصد نتائج فراہم کیے“۔
لیفٹیننٹ کرنل والٹز کی جانب سے یہ دعویٰ شمالی کوریا کی جانب سے جزائر ہوائی پر میزائل حملے کی غلط وارننگ جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا گیا ہے۔کرنل والٹز نے کہا کہ ہوائی میں بجنے والے الارم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کے رجیم کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں شمالی کوریاکو ہر حال میں روکنا ہوگا چاہے وہ سفارتی ذریعے سے ہو یا معاشی، ہمیں شمالی کوریا کی فوج کو میزائل کی لانچ پیڈ تک جانے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز امریکی ریاست ہوائی میں غلطی سے وارننگ جاری ہوگئی تھی جس میں لوگوں کو کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے اس لیے ان کے پاس جینے کیلئے صرف 10 منٹ باقی ہیں۔ غلطی سے جاری کی جانے والی اس وارننگ کی وجہ سے پورے جزائر ہوائی میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ وارننگ معذرت کے ساتھ واپس لے لی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں