دنیا کا وہ معروف ترین شہر جہاں دسمبر کے پورے مہینے میں صرف 6 منٹ سورج نک

دنیا کا وہ معروف ترین شہر جہاں دسمبر کے پورے مہینے میں صرف 6 منٹ سورج نکلا

سردی کے موسم میں روسی دارلحکومت کے باسیوں کو سورج دیکھنے کا موقع کم کم ہی ملتا ہے لیکن پچھلے سال کا دسمبر تو اس شہر کی تاریخ کا تاریک ترین مہینہ ثابت ہوا۔ پورے مہینے کے دوران ماسکو کے شہریوں کو صرف چھ منٹ کے لئے ہی سورج کی روشنی دیکھنے کو ملی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ماسکو شہر میں دسمبر کے مہینے میں اوسطاً18 گھنٹے کے لئے سورج نکلتا ہے لیکن 2017ءکے دسمبر میں یہ دورانیہ کل چھ منٹ تک محدود رہا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے سال 2000ءکے دسمبر میں پورے مہینے کے دوران سورج صرف تین گھنٹے کے لئے نکلا تھا

اپنا تبصرہ لکھیں