دنیا کا سب سے مہنگا زہر

66

دنیا کا سب سے مہنگا زہر بچھوئوں کی ایک قسم ”لیوریئس کوانکوسٹیریئس“ میں پایا جاتا ہے جسے جان لینے والا بچھو بھی کہتے ہیں اگرایک بار کوئی اس بچھو کے زہر کا نشانہ بن گیا تو اسے بچانا نہایت مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ اس بچھو کا زہر دنیا میں سب سے مہنگا ہے۔

”ڈیتھ سٹاکر “کہلانے والے اس خطرناک ترین بچھو کا تعلق بچھوئوں کے خاندان ”بوتھائی ڈی“ سے ہے جبکہ اسے اسرائیلی اور فلسطینی بچھو بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے خطرناک بچھو ہے جسے لیوریئس کوانکوسٹیریئس کا نام اس کی دم پر موجود 5 حصوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ یہ بچھو اپنے قیمتی زہر کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس کے ایک لٹر زہر کی قیمت تقریباً 10.5 ملین ڈالر (1 ارب 10 کروڑ 63 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے ،خطرناک ہونے کیساتھ ساتھ اس بچھو کا زہر بہت کارآمد بھی ہے۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زہر جسمانی اعضا کی محفوظ منتقلی میں بھی معاون ہوتا ہے۔ ان بچھوو¿ں کا زہر نکالنے کیلئے لیبارٹری میں انہیں کرنٹ دیاجاتا ہے جسکے باعث بچھوو¿ں کا زہر ان کے ڈنگ میں آجاتا ہے جسے ایک بوتل میں محفوظ کرلیا جاتا ہے تاہم یہ عمل بہت پیچیدہ ہے اور ایک وقت میں ایک بچھو کے ڈنگ سے صرف ایک بوند زہر نکلتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں