دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ بند۔۔پناہ گزینوں کی منزل نا معلوم

دنیا کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ جو کہ کینیا میں ہے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں 328.000 بتیس کاکھ اٹھائیس ہزار پناہ گزین رہائش پذیر ہیں ۔اکثریت کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ جبکہ مزید پناہ گزین لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔کینیا کی حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ انہیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس کیمپ میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد موجود ہیں جو کہ کینیا پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ پناہ گزین اس کیمپ کے بند ہونے کے بعد کہاں جائیں گے۔
اسی طرح کینیا میں کوکاما کے مقام پر ایک اور کیمپ جس میں ایک لاکھ نوے ہزار پناہ گزین موجود ہیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پناہ گزینوں کی مدد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور گرپس نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ایمنسٹی کے مطابق کینیا کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کرے۔جبکہ پناہ گزینوں کی مدد نہ کرنا بین الاقوامی قانون کی خلافورزی ہے۔جبکہ اقوام متحدہ نے کینیا کی حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں