دنیا میں سب سے زیادہ سیاح کس ملک جاتے ہیں اور کیوں؟ نئے ملک نے اعزاز فرانس سے چھین لیا

دنیا میں سب سے زیادہ سیاح کس ملک جاتے ہیں اور کیوں؟ نئے ملک نے اعزاز فرانس سے چھین لیا

فرانس غیرملکی سیاحوں کا سب سے پسندیدہ ملک ہونے کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر اب اٹلی نے اس سے یہ اعزاز چھیننے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ دی لوکل کے مطابق اٹلی کے گورنمنٹ ٹورسٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 9کروڑ 40لاکھ سیاح اٹلی آئے جنہوں نے مجموعی طور پر 21کروڑ 60لاکھ دن وہاں قیام کیا۔ اس کے برعکس فرانس میں گزشتہ سال سیاحوں نے مجموعی طور پر 14کروڑ 7لاکھ دن گزارے۔ تاہم دی لوکل کے مطابق اٹلی کا یہ دعویٰ مشکوک لگتا ہے کیونکہ سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے حال ہی میں جو تحقیق کی گئی ہے اس کے مطابق 2017ءمیں اٹلی میں سیاحوں نے مجموعی طور پر 42کروڑ دن قیام کیا جبکہ اسی سال فرانس میں یہ تعداد 42کروڑ 90لاکھ تھی۔ حالیہ سالوں میں فرانس میں سیاحت 5.4فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھی ہے جبکہ اٹلی میں 2.8فیصد سالانہ کی شرح سے۔ یورپی ممالک میں سپین سیاحوں میں سب سے زیادہ مقبول ملک ہے مگر اسی عرصے میں وہاں سیاحوں کی تعداد میں 1.66فیصد سالانہ کی شرح سے کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں