دانت میں لگنے والا یہ جدید ترین آلہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی ابھی اسے لگوالیں

دانت میں لگنے والا یہ جدید ترین آلہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی ابھی اسے لگوالیں

 چینی اور نمک وغیرہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن لوگوں کو یہ معلوم کیسے ہو کہ کب وہ اپنے جسم کی ضرورت سے زیادہ چینی یا نمک کھا چکے ہیں؟ اب سائنسدانوں نے ایک بے مثال آلہ ایجاد کر لیا ہے جو لوگوں کو اس سوال کا جواب دیا کرے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ چھوٹا سا آلہ انسان کے دانتوں میں نصب کیا جائے گا اور جب وہ شخص محفوظ حد تک چینی، نمک اور دیگر ایسی اشیاءکھا چکا ہو گا تو یہ آلہ اسے وارننگ دے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ آلہ صارف کے موبائل فون سے منسلک ہو گا اور اس کی وارننگ موبائل فون کی ایپلی کیشن میں نمودار ہو گی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فیورنزو اومنیٹو کا کہنا تھا کہ ”ان کی یہ ایجاد لعاب میں غذائیت اور کیمیکلز وغیرہ کا سراغ لگائے گی اور لوگوں کو ان کی خوراک کو متناسب رکھنے میں مدد دے گی۔ یہ آلہ بالخصوص شوگر و دیگر ایسے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بہترین ایجاد ثابت ہو گا۔ اس کا سائز بھی انتہائی چھوٹا ہے جس کے باعث اسے محض ایک دانت میں نصب کیا جا سکتا ہے۔“

دانت میں لگنے والا یہ جدید ترین آلہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا آپ بھی ابھی اسے لگوالیں“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں