ختم نبوت ﷺ کا معاملہ اب ہمیشہ کے لیے طے اور ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے :نواز شریف

89

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کا معاملہ اب ہمیشہ کے لیے طے ہو چکا ہے ،ختم نبوت ﷺ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ﷺ پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے ،مذہبی اور سماجی آزادی ےس انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں کو مذہبی و سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی ،مذہبی اور سماجی آزادی کو یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو بانی پاکستان کی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،ہم نے مذہب ،عقیدے کی تفریق کے بغیر اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنا یا ۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے مجھے تین بار ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا ،تینوں بار زبان ،رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر عوام کی خدمت کی ۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اقلیتوں کو جان و مال سمیت بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے ،اقلیتوں کو یہ تمام حقوق آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق حاصل ہیں ،اس معاملے پر منفی اظہار خیال ن لیگ کے نظریے اور پالیسی سے تعلق نہیں رکھتا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں