”خبردار !!!فیفا ورلڈ کپ کی ٹکٹیں جلد بازی میں نہ خریدیں “سٹیڈیم میں فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو حامد میر نے بڑا مشورہ دے دیا

”خبردار !!!فیفا ورلڈ کپ کی ٹکٹیں جلد بازی میں نہ خریدیں “سٹیڈیم میں فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو حامد میر نے بڑا مشورہ دے دیا

فیفا ورلڈ کپ 2018کا میگا ایونٹ بھرپور طریقے سے روس میں جاری ہے جہاں پوری دنیا سے فٹبال مداح اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مداح کے پاس میچ کا ٹکٹ اور ‘فین آئی ڈی’ موجود ہو تو اسے روس جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔روسی حکومت نے غیر ملکی فٹبال شائقین بغیر ویزا روس آکر میچ دیکھنے کی سہولت متعارف کروائی تو دنیا بھر سے شائقین نے بڑھ چڑھ کر سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کو ترجیح دی اور آن لائن ٹکٹ بک کروانے شروع کردئیے ،پاکستانیوں نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹکٹ بک کروائے لیکن اب آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ میں جعلسازی کی خبرسامنے آئی ہے ۔جس پر سینئر صحافی حامد میر نے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018کی ٹکٹیں خریدنے میں جلد بازی نہ کریں کیونکہ بعض روسی افراد نے جعلی ٹکٹس بیچنا شروع کردئیے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً3500چینی فٹبال شائقین کو جعلی ٹکٹیں بیچی گئی ہیں ۔ایک روسی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2018کے 10ہزار جعلی ٹکٹ بیچے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں