خاتون کے سر میں درد، ڈاکٹر نے سکین کیا تو آنکھ میں ٹیومر نظر آگیا، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو ڈاکٹر کی بھی ہنسی نہ رکے

خاتون کے سر میں درد، ڈاکٹر نے سکین کیا تو آنکھ میں ٹیومر نظر آگیا، لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو ڈاکٹر کی بھی ہنسی نہ رکے

 بھارت کے ایک بڑے ہسپتال میں ڈاکٹر اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب ایک خاتون کی آنکھ کے سکین کرنے پر اس میں رسولی کے آثار نظر آئے مگر یہ رسولی کے عمومی آثار سے ذرا مختلف نوعیت کے دکھائی دیتے تھے۔ جب اس معمے کے حل کے لئے ایم آر آئی سکین کیا گیا تو بھی مسئلہ حل نا ہوا مگر جب خاتون کو منہ دھونے کے لئے کہا گیا تو پل بھر میں سارا مسئلہ حل ہو گیا۔

یہ مضحکہ خیز واقعہ شری بالاجی میڈیکل کالج و ہسپتال میں پیش آیا جہاں خاتون کی بائیں آنکھ کے ابتدائی معائنے میں رسولی کے آثار نظر آئے تھے۔ خاتون کو ایم آر آئی سکین کروانے کے لئے کہا گیا اور اس میں بھی بائیں آنکھ کے اندر رسولی کے آثار دکھائی دے رہے تھے۔ اب ڈاکٹروں نے تفصیلی تحقیقات کا فیصلہ کیا اور تب ہی انہیں شک پڑا کہ شاید یہ رسولی نہیں بلکہ خاتون کی آنکھ میں موجود مسکارے کی باقیات ہیں جو سکین میں رسولی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ خاتون کو اچھی طرح منہ اور آنکھیں دھونے کے لئے کہا گیا اور اس کے بعد جتنے بھی سکین کئے گئے کسی میں بھی ’رسولی‘ نظر نہیں آئی۔

اس عجیب و غریب واقعے کی تفصیلات ماہر چشم ڈاکٹر سبھا رگھورام اوران کے دو ساتھی ڈاکٹروں نے میڈیکل جریدے ”ٹرکش جرنل آف آفتھلمالوجی“ میں شائع کی ہیں اور ڈاکٹروں کی خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات خواتین کامیک اپ بھی غلط تشخیص کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خصوصاً ایم آر آئی اور اس جیسے دیگر ٹیسٹ کے رزلٹ میک اپ میں موجود اجزاءکی وجہ سے خراب ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں