خاتون نے اپنے ان 2 بچوں کو 4 میل پیدل چل کر سکول جانے پر مجبور کردیا، یہ کس چیز کی سزا دی؟ جان کر پاکستانی والدین کو یقین نہیں آئے گا ایسا بھی ہوسکتا ہے

خاتون نے اپنے ان 2 بچوں کو 4 میل پیدل چل کر سکول جانے پر مجبور کردیا، یہ کس چیز کی سزا دی؟ جان کر پاکستانی والدین کو یقین نہیں آئے گا ایسا بھی ہوسکتا ہے

ہم تو سمجھتے تھے کہ صرف ہمارے ہاں ہی والدین بچوں کی تربیت میں بے جا سختی سے کام لیتے ہیں لیکن کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایک خاتون نے اپنے دو نوعمر بیٹوں کو تمیز سکھانے کے لئے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ پورے ملک میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اونٹاریو کے علاقے ہیرو سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو جب پتا چلا کہ اس کے بیٹوں نے سکول بس کے ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کی ہے تو وہ اگلے دن دونوں بیٹوں کو سخت سردی میں چار میل کا فاصلہ پیدل چلا کر سکول لے کر گئی۔ اس واقعے کے متعلق ویب سائٹ فیس بک پر خاتون نے لکھا ”مجھے میرے بچوں کے سکول کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے بس ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ میں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ میں ایسی حرکت کو برداشت نہیں کروں گی اور انہیں سبق سکھاﺅں گی۔ آج علی الصبح میں نے انہیں سکول کے لئے تیار کیا اور پھر برفانی راستے پر چارکلومیٹر پیدل چلا کر سکول چھوڑ کر آئی ہوں تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ بس کے بغیر سکول جانا کس قدر تکلیف دہ ہے۔“
خاتون نے چار میل کی اس واک کی کچھ تصاویر بھی فیس بک پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکوں نے اپنے ہاتھ میں ایک پوسٹر بھی اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہوا ہے ”ہم نے بس ڈرائیور کے ساتھ بدتمیزی کی اور اب ہماری ماں ہمیں پیدل چلا کر سکول لیجارہی ہیں۔“ اگرچہ خاتون نے اپنے بچوں کی عمر نہیں بتائی لیکن تصاویر سے لگتا ہے کہ وہ مڈل سکول کے طالبعلم ہیں۔

بچوں کی اصلاح کے لئے خاتون نے جو طریقہ کار استعمال کیا سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض لوگوں نے تو مقامی چلڈرن ایڈ سوسائٹی کو شکایت بھی کی تاکہ اس خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چلڈرن ایڈ سوسائٹی کے کمیونٹی منیجر ونڈسر ایسیکس کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ اس واقعے میں بچوں کو کوئی خطرہ تو لاحق نہیںتھا یا ان پر کسی قسم کے منفی اثرات تو نہیں پڑے، اگر ایسا ہوا تو کارروائی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں