خاتون سے تعلقات، ایم آئی کی رپورٹ پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بریگیڈیئر لائن حاضر

1

مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوج کے ایک بریگیڈیئر کو ایک خاتون کے ساتھ تعلقات کی پاداش میں لائن حاضر کرکے اس سے تفتیش شروع کی گئی ہے۔ یہ کارروائی انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے بارے میں فوج کے سراغ رساں شعبے ملٹری انٹیلی جنس کی ایک منفی رپورٹ کے تناظر میں عمل میں لائی گئی ہے ۔

بھارتی اخبار کے مطابق کارروائی کے ابتدائی مرحلے کے تحت وادی کے اندر ایک انفینٹری بریگیڈ کی قیادت کررہے بریگیڈیئر کو تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے سرینگر سب ایریا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بریگیڈیئر وادی میں جنگی کارروائیوں میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہے تاہم فوجی کمانڈر کا نام اور اس کی تعیناتی کی جگہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر کے ایک مقامی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض تعلقات ہیں اور اسی تناظر میں فوج کا سراغ رساں شعبہ ملٹری ا نٹیلی جنس (ایم آئی) کچھ عرصے سے مذکورہ خاتون پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھا اور اس کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی تھی۔ تاہم رپورٹ میں اس خاتون کے بارے میں کسی قسم کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں