حیوانات کی پولیس کا پراجیکٹ کامیاب

جنوبی آگدر کے پائلٹ پولیس پراجیکٹ میں جانوروں سے متعلق کئی کیس درج کرائے گئے ہیں جبکہ کم کیسز بر طرف کیے گئے ہیں۔یہ پراراجیکٹ پچھلے سال ماہ اگست میں تین سال کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ٹرونڈھائم کے مرکزی پولیس اسٹیشن سے Arve Nordtvedt نے کہا ہے کہ ابھی تک اس پراجیکٹ کا مثبت فائدہ نظر آ رہا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد جانوروں سے متعلق جرائم کی تحقیقات میں مدد کرنا تھا۔اس نئے یونٹ کو قائم کرنے کی وجہ سے جانوروں کے کئی مسائل کے کیسز سامنے آئیں ہیں۔نارویجن اخبار ایڈریسے آویسن کے مطابق حیوانات کی پولیس کا مقصد جانوروں کی فلاح کے ایکٹ کے مطابق ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ان میں پالتو جانور اور لائیو اسٹاک بھی شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں