جے ایف17تھنڈر امریکی ایف 16سے بہتر ہے :دفاعی تجزیہ کارنے خصوصیات بتا دیں

جے ایف17تھنڈر امریکی ایف 16سے بہتر ہے :دفاعی تجزیہ کارنے خصوصیات بتا دیں دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہاہے کہ ہمارا جے ایف17تھنڈر امریکہ کے ایف 16سے بھی بہتر ہے ، ہم نے چین کے ساتھ ملکر بہت کم عرصہ جے ایف 17تھنڈر کا منصوبہ مکمل کیا ، اس کی کارکردگی نے ہی اس جہاز کو متعارف کروایاہے

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل (ر)شاہد لطیف نے کہاہے کہ ہماری قیادت نے نوے کی دہائی میں محسوس کیا کہ ہمارے پاس کوئی خودساختہ جہاز ہونا چاہئے کیونکہ نوے کی دہائی میں جب امریکہ نے پاکستان پر پابندیاں لگائیں توہمیں ایف 16کی سپلائی متاثر ہوئی تو فیصلہ کیا گیاکہ اب ہم کو خود مختاری کی طرف بڑھناہے ۔اس پر ہم نے چین کے ساتھ ملکر بہت کم عرصہ میں جے ایف 17تھنڈر کا منصوبہ مکمل کیا ، اس کی کارکردگی نے ہی اس جہاز کو متعارف کروایاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں اس جہاز کی کارکردگی نے اس کودنیا میں متعارف کروادیا ہے کہ اس نے بھارت کے سب سے بہترین جہاز مار گرائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اورد یگر طاقتوں کی طرف سے اس کی کارکردگی چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن مدعی لاکھ برا چاہئے تو کیا ہوتاہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہمارا جے ایف17تھنڈر امریکہ کے ایف 16سے بھی بہتر ہے ، اسی لئے ہم نے اس کا نام ایف17تھنڈر تجویزکیا تھا مگر چینیوں کے مشورے پر اس کے نام میں جے کا اضافہ کیا گیا یعنی جوائنٹ ایف 17تھنڈر نام رکھا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز فورتھ جنریشن کے جہازوں کا مقابلہ کرتاہے لیکن اس کی قیمت ان کے مقابلوں میں کہیں کم ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں