جہاز لینڈ کرنے کے بعد آپ کو باہر نکلنے کے لئے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے، اس دوران پائلٹ کیا کررہا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے

passengers

فضائی سفر میں طویل پرواز کے بعد وہ وقت سب سے کٹھن ہوتا ہے جب جہاز لینڈ کرنے کے بعد بھی مسافروں کو کافی دیر تک طیارے کے اندر بیٹھنا پڑتا ہے۔ اس انتظار کی کوفت اپنی جگہ لیکن اس کی وجوہات کچھ ایسی ہیں کہ آئندہ آپ بخوشی انتظار کریں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جہاز جب رن وے پر اترتا ہے اور گیٹ پر جا کر رک جاتا ہے تو پائلٹ کو جہاز کا انجن بند کرنے میں بھی کچھ دیر لگتی ہے۔ اس کے بعد وہ جہاز کی سرخ بتیاں بند کرتا ہے جو جہاز کے رن وے پر کسی چیز سے تصادم کو بچانے کے لیے آن کی جاتی ہیں۔

جب تک یہ سرخ بتیاں بند نہ ہوں زمین پر موجود عملہ جہاز کے قریب نہیں آتا۔ جونہی یہ بند ہوتی ہیں عملہ جہاز کے قریب آتا ہے اور سیڑھی اس کے ساتھ لگاتا ہے۔ پھر بیرونی عملہ جہاز کے پائلٹ کو جہاز کا دروازہ کھولنے کا اشارہ کرتا ہے۔ اس تمام پراسیس میں دیگر کئی عوامل بھی ہوتے ہیں جو تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔ تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں کئی پروازیں آ رہی ہوتی ہیں اور زمینی عملہ بہت مصروف ہوتا ہے۔ تاہم جو بھی وجہ ہو، جہاز کے اندر اور باہر موجود عملے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلدی سے جلدی کام کریں تاکہ مسافرجہاز سے باہر نکل سکیں۔“

جہاز لینڈ کرنے کے بعد آپ کو باہر نکلنے کے لئے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے، اس دوران پائلٹ کیا کررہا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں